پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعرات کی صبح نامعلوم افراد نے مہمند رائفلز کے ایک قافلے پر اس وقت حملہ کردیا جب یہ قافلہ میران شاہ سے رزمک کے لیے ایک پہاڑی سلسلے سے گزر رہا تھا۔ اس حملے میں سات فوجی ہلاک اور چھبیس فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ علاقے میں کشیدگی ہے اور فوج کے گن شِپ ہیلی کاپٹر فضا میں پرواز کررہے ہیں۔ دوسری طرف وزیر داخلہ آفتاب بشیرپاؤ نے اس بات کی تصدیق کی کہ باجوڑ میں ہلاک ہونے والا شخص القاعدہ کا دھماکہ خیز مواد کا ماہر ابو مروان السوری ہی تھے۔
No comments:
Post a Comment